Jasarat News:
2025-04-13@19:22:48 GMT

جماعت اسلامی کا ملک گیر یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

جماعت اسلامی کا ملک گیر یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ  5 فروری کو ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا، جہاں نہ صرف کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی اور معاشی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزادی کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر کا معاملہ صرف جہاد کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔

“کشمیر پاکستان کی شہ رگ، آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان نامکمل”

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں، بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی برادری کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

کشمیریوں کے حق میں عالمی سطح پر مضبوط آواز اٹھانے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، حکومتِ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرے اور او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مہنگی بجلی اور عوامی مسائل پر بھی تحریک کا عندیہ

انہوں نے مزید کہاکہ  یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مہنگی بجلی، بے روزگاری، مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف بھی جماعت اسلامی کی احتجاجی حکمتِ عملی پیش کرینگے، عوام نہ صرف کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں بلکہ ملک میں جاری مہنگائی، کرپشن اور ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف بھی جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے خلاف

پڑھیں:

غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین مارچ

پشاور:

پشاور: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے تحت پشاور میں خواتین نے احتجاجی مارچ کیا۔

 مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع اور امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحراللہ ایڈووکیٹ نے کی۔

مارچ ہشتنگری سے شروع ہوکر اشرف روڈ اور جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے فلسطینی پرچم، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی علامتی لاشیں اٹھا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے جبکہ عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے باوجود فلسطینی آبادی پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری کردار ادا کرنا ہوگا۔

بحراللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ مظاہرہ ان تمام حکومتوں کے خلاف ہے جو دنیا میں امن نہیں چاہتیں، جبکہ حکومت پاکستان کی خاموشی افسوسناک ہے۔

احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالواسع نے کہا کہ فلسطین ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، وہاں معصوم بچوں کو بارود کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم امریکہ اور اسرائیل کی غلام بن چکی ہے، حکمرانوں کو سوچنا ہوگا کہ اگر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو ظلم سے نہیں بچا سکتے تو ہمارے ایٹمی اثاثے کس کام کے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اسرائیلی اور یہودی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی مہم شروع کرے گی۔ مارچ کے اختتام پر فلسطینی عوام اور شہداء کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  •  جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • امیر جماعت کا اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط، غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 20اپریل کو عالمی یوم احتجاج منانے کی تجویز
  • جماعت اسلامی کراچی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین مارچ
  • جماعت اسلامی کی اپیل ، آج فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ہوگا