کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی میں پڑھیں: کوئٹہ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی شناخت اسسٹنٹ  سپرنٹینڈنٹ جیل کوئٹہ محمد عارف رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق محمد عارف کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں دھماکا، 5بچوں سمیت 7افراد جاں بحق 10زخمی، وزیر اعظم کی مذمت

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل بلوچستان جیل روڑ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ فائرنگ کوئٹہ مسلح افراد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل بلوچستان جیل روڑ فائرنگ کوئٹہ مسلح افراد مسلح افراد

پڑھیں:

بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ،پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار

بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایاکہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔دانیال بلور نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، امید ہے کہ پولیس حکام ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاتلانہ حملے میں جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا
  • کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد قاسم جاں بحق
  • کرک میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی
  • ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی
  • بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ،پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار
  • پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
  • کرم: اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار
  • ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید