کراچی کے سرکاری اسکول میں مفت کھانے کی تقسیم، طلبہ کی حاضری میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
سندھ میں سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کی تقسیم کے حکومتی منصوبے یوں تو بہت پرانے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا تھا تاہم اب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے سنگم پر قائم علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول میں یہ خواب ایک مخیر ادارے کے تعاون سے پورا ہوگیا ہے۔
اسکول پرنسپل کا دعویٰ ہے کہ جب سے یہ اسکول حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری کے حوالے کیا گیا ہے یہاں طلباء و طالبات کو صبح کے اوقات میں تدریسی وقفے میں روزانہ کی بنیاد پرکھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسکول میں رورانہ بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور ان کے ذائقے بھی تبدیل ہوتے ہیں چکن رول، بریانی، نہاری ، کباب اور کبھی دال چول کھانے کا مینیو ہوتا ہے کبھی دستر خوان لگتا ہے تو کبھی قطار لگا کر کھانا تقسیم کردیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ سرکاری اسکول میں کھانے کی مفت تقسیم کا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے بھی اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیم سیشن میں کچھ مخصوص اسکولوں میں دوپہر کے کھانے یا لنچ بکس کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔
ادھر "ایکسپریس" نے جب منگل کی صبح اسکول کا دورہ کیا تو اس موقع پر طلباء و طالبات میں چکن رول تقسیم کیے جارہے تھے اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھری ہوئی تھیں۔
ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ روز گھر جاکر بتاتی ہے کہ آج اسکول سے کیا کھا کر آئی ہے ایک اور طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ روز اسکول آتی ہے اور اسی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ صبح کی شفٹ میں اس اسکول کی انرولمنٹ 1900 کے لگھ بھگ ہے یہ کیمپس اسکول ہے جہاں بیک وقت 11 سرکاری اسکولوں کی کلاسز ہوتی ہیں۔
اسکول پرنسپل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بہت سے طلبہ جو اسکول میں ریگولر نہیں تھے اب کھانے کی مفت تقسیم کے بعد سے روز اسکول آنے لگے ہیں بہت سے غریب گھرانوں میں غربت کے سبب غذائی قلت ہوتی ہے اور بچے بھی والدین کے ہمراہ محنت مزدوری کرتے ہیں تاہم اب کئی گھرانے یہاں اپنے بچوں کو اس لیے بھیج رہے ہیں کہ ان کے بچے تدریسی اوقات میں تعلیم بھی حاصل کریں گے اور کھانا بھی کھا لیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری اسکول اسکول میں کھانے کی
پڑھیں:
اسکول کے زمانے میں جس لڑکے پر کرش آیا وہ اب لوگوں کا دل دکھاتا ہے: مشال خان
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان مشال خان نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جواب دیے جن میں ایک سوال محبت سے متعلق بھی تھا۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران محبت کا ذکر آتے ہی ناگواری کا اظہار کیا۔
مشال خان نے بتایا کہ مجھے بچپن میں، اسکول کے زمانے میں ایک لڑکے پر کرش آیا تھا مگر میں نے اسے بتایا نہیں تھا، میں ابھی بھی اس لڑکے کو جانتی ہوں وہ کچھ خاص شخصیت نہیں بنا اور اب وہ لوگوں کا دل دکھانے والا انسان ہے۔
محبت پر بات کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ میں محبت کا شوق ہی نہیں رکھتی ہوں، مجھے محبت کرنے کا نہ کبھی شوق تھا اور نہ ہو گا۔
انہوں نے یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ محبت کوئی معنی ہی نہیں رکھتی ہے، مجھے یک طرفہ محبت کی سمجھ ہی نہیں آتی ہے، یہ سب دھوکا ہے، شاعروں نے ہمیں غلط بتایا ہے کہ محبت کے بھی کچھ مراحل ہوتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاعروں نے بس ہمارے دماغ خراب کیے ہوئے ہیں کہ محبت اور یک طرفہ محبت بھی کچھ ہوتی ہے، آپ کو ڈرپ لگے گی تو آپ محبت کے فلانے مرحلے پر کھڑے ہوں گے، یک طرفہ محبت صرف ایک دھوکا ہے۔
مشال خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت میں آپ ایک دوسرے کو تھامتے ہیں اور پروان چڑھتے ہیں۔
Post Views: 3