پیکا قانون لانے کا طریقہ کار غلط ہے: جاوید لطیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور:رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوتین دفعہ مدت پوری نہیں کرنےدی گئی، کبھی عدلیہ کبھی مارشل لا کےذریعےنکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئینی حدود کےاندراپنی جدوجہد کرتےتھے، اب تو ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کےپاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔
میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی دورمیں سب ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف حکومت میں آئین وقانون نام کی کوئی چیزنہیں تھی، آج بھی کہتا ہوں پیکا قانون لانےکا طریقہ کارغلط ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید لطیف
پڑھیں:
فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت مل گئی
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید — فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اس درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ خان اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں۔
عدالت نے نیب اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔