بلوچستان: 8 فروری کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ، 3 عہدیدار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
8 فروری کے احتجاج سے قبل بلوچستان میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہو نے والوں میں آئی ایل ایف کے صدر، مرکزی نائب صدر اور ضلعی صدر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا 8 فروری کا احتجاج ماضی کے احتجاجوں سے کیسے مختلف ہوگا؟
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہورہا تھا۔
دوسری جانب تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ پرامن طریقے سے احتجاج کیا، اس بار بھی ہمارا احتجاج کامیاب ہوگا، قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائےگا، جبکہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی اجتماعات ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری احتجاج wenews بلوچستان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی چھاپہ عہدیدار گرفتار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی چھاپہ عہدیدار گرفتار وی نیوز تحریک انصاف کے احتجاج پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پولیس کا گینگ وار کمانڈر کے منشیات کے اڈے پر چھاپا، 10 گرفتار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی گئی۔