ملک ریاض کیخلاف گھیرامزید تنگ ،نیب نے ایک اورانکوائری شروع کردی، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ملک ریاض کیخلاف گھیرامزید تنگ ،نیب نے ایک اورانکوائری شروع کردی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملے پر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کی جانب سے ای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملے پرنیب نے ملک ریاض اور دیگر کیخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہے ،نیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاون کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟،بحریہ ٹاون کی جانب سے ای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟،نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین ای او بی آئی کو طلب کررکھاہے۔
قومی احتساب بیورو(نیب)کی بحریہ ٹاون انتظامیہ لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون سے کتنی رقم کی وصولی باقی ہے؟ ،بحریہ ٹاون کوجاری کیا گیا ڈیمانڈ نوٹس بھی فراہم کیا جائے، اگر اس حوالے سے کوئی کیس زیرالتوا ہے تو بتایا جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، پاکستانی سفارتخانے کے افسران، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں تعینات منسٹر آف ٹریڈ ڈاکٹر شگفتہ زرین، مولانا عبدالمالک مجاہد، سید ثاقب زبیر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب
شرکا کا کہنا تھا کہ یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس سے نہ صرف مقامی قوانین اور مواقع سے آگاہی ملی بلکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سماجی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی.
فرینڈز آف ریاض کے اراکین رانا عظیم یونس، وقاص احمد، حسیب گوندل، حمزہ عباس، عمران اعوان اور کامران اشرف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسے پلیٹ فارمز نہ صرف پاکستانیوں کو متحد کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی مثبت تصویر بھی پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
اس سیمینار کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مقامی قوانین، کاروباری مواقع اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے راستوں سے آگاہ کرنا تھا۔ خصوصاً آئی ٹی، کنسٹرکشن، تجارت اور روزگار کے شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے موجود مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے اس سیمینار کو معلوماتی اور کامیاب قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اسی طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سعودی عرب سیمینار کنیکٹڈ پاکستان