کراچی: سراغ رساں کتے نےگارڈن میں اہم مقام کی نشان دہی کرتے ہوئے لاپتا بچوں نشاندہی کی ہے، جس کے بعد دیگر اداروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتا ہونے والے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس کو سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک اہم سراغ ملا ہے، 5 سالہ علیان اور 6 سالہ عمر علی کی گمشدگی کے معاملے میں حیدرآباد سے لائے گئے سراغ رساں کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے، تو انہوں نے  لیاری میں قائم کشتی مسجد تک بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔

جس کے بعد تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے بھی بچوں کو کشتی مسجد کے قریب دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے چونکہ مذکورہ مقام کے قریب لیاری ندی بھی موجود ہے، اس لیے مشینری کی مدد سے ندی کو صاف کر کے بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو گارڈن ویسٹ سے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا تاہم اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

خیال رہے کہ  کراچی میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر تمام تھانوں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کے لاپتا ہونے کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 پر دی جائے جبکہ اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ بچوں کو والدین یا ان کی گاڑی کے علاوہ کسی اور کے حوالے نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سراغ رساں کتے بچوں کی

پڑھیں:

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی

واٹر ٹینکر نے ناظم آباد میں شہری کو ٹکر ماری جس پر موٹرسائیکل پر کچھ لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
  • رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس
  • پنجاب سےافغان باشندوں کاانخلا،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق    
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق