سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشتمند افراد کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں 50 ہزار نئے اہلکار بھرتی کرنے جارہے ہیں، لاڑکانہ میں ون فائیو کی جگہ ذوالفقار فورس بنائی جارہی ہے جنہیں 50 موٹر سائیکلیں بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئی ہے، بالائی سندھ کے حوالے سے احکامات دے چکا ہوں جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ضیا النجار نے کہا کہ شکارپور سے کندھ کوٹ اور سی پیک روڈ گھوٹکی پر دن رات ٹریفک کی روانی جاری ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لاڑکانہ آنے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، ایس ایس پیز کو کہہ دیا ہے ان کے معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی جن کے پاس غیرضروری پولیس اہلکار ہیں وہ واپس لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے اضلاع کو مزید فنڈز فراہمی کا پلان ہے، ڈاکوؤں کو مارا جائے، گرفتار کیا جائے تو وہ بھی تخریبی کارروائیاں تیز کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم کچے کے ڈاکوؤں سے گھبرانے والے نہیں، ایک ماہ میں ہائی وے پولیس کو شروع کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے)
پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔ آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔