اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا  ہے،  سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور سپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان 90 فیصد بات ہوگئی ہے ، اس کے بعد لائسنس کے اجراء میں زیادہ وقت نہیں لگتا ۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے کہا کہ  رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں پر دستیاب ہوں گی ، اسٹارلنک کے ساتھ معاملات تقریبا فائنل سٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔  قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سفارش کی کہ  اسٹارلنک کے ساتھ معاملات کوجلدازجلد مکمل کیا جائے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ  ہم ایک ڈائریکٹیوایشوکرتےہیں کہ جلدازجلد اسٹارلنک کا لائسنس مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر احمد عتیق نے کہا کہ  آج کل ڈیٹا سیکیورٹی بہت بڑا مسئلہ ہے ، مجھے اسٹار لنک پر اعتبار نہیں، ہمیں نہیں پتا کہ ہمارے لوگوں کا ڈیٹا محفوظ ہو گا یا نہیں ۔

حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکیج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ  چھ سال میں پی ٹی اے نے حکومت کو 1700 ارب روپے کا ریونیو دیا، ٹیلی کام سیکٹر میں ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا، بتایا جائے کہ  ٹیلی کام سیکٹر میں کتنا پیسہ لگایا گیا ،  بھارت نے ٹیلی کام سیکٹر میں 13 ارب ڈالر خرچ کئے ، بھارت نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر بچھائی ہے۔چیئرمین کمیٹی کا کہناتھا کہ  ڈیٹا پروٹیکشن بل ہم سب کیلئے اہمیت کا حامل ہے،  وزارت یا سینیٹر افنان اللہ کا بل قبول کرے یا اپنا منظور کروائے۔ سیکرٹری آٗی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ  ڈیٹا پروٹیکشن بل پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے،  ڈیٹا پروٹیکشن بل کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کب تک مکمل ہوگی؟ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کو آئی ٹی ونگ دیکھ رہا ہے،  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی فروری کے آخر تک تیار کرلی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار، کنیکٹوٹی فائبر کیبلز بچھانے سے آتی ہیں ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس کوئی تجویز پلان ہے کہ کنیکٹوٹی پر کام ہوسکے۔

خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی ا پی ٹی اے نے نے کہا کہ ٹیلی کام ا ئی ٹی

پڑھیں:

مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 

مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالاکنڈ یونیورسٹی میں فروری میں ہونے والے مبینہ ہراسانی واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ہراسانی واقعے میں ملوث پروفیسرکے خلاف کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر کے موبائل سے طالبات سے متعلق غیراخلاقی ویڈیوز نہیں ملیں اور طالبات کی چار ہزار نازیبا ویڈیوز کا دعویٰ بھی جھوٹ ثابت ہوا اور یونیورسٹی میں طالبات اوراساتذہ کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا کوئی گینگ نہیں۔مالاکنڈ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کیلئے چندعناصر نےغیرمتعلقہ پوسٹ شیئر کیں۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی کہ جامعات کی ہراسمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے اور مالاکنڈ یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں کےخلاف انتظامیہ ایف آئی اے سے رجوع کرے۔

غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا

انکوائری کمیٹی نے سفارش کی کہ اساتذہ اور طالبات اپنے مرتبے کا خیال رکھیں،  ہراسمنٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کرائے جائیں۔ خیال رہے کہ ہراسانی کے واقعے میں پروفیسر کو مالاکنڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے معطل اور لیویز نے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے متعلق ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرلیا
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 
  • امریکی ایوان کمیٹی میں طالبان کی مالی امداد روکنے کا بل منظور، نہیں چاہتے ایک ڈالر بھی ان کے ہاتھ لگے،کانگریس مین
  • ایلکس کیری اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے
  • حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
  • حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر