اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی نے پیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایس او پیزکے تحت فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی گئی،بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سےنہیں کرائی گئی،اس کی مذمت کرتےہیں،عدالتی احکامات کےباوجودبشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گی۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،اس قسم کی حرکتوں سےکسی کا بھلا نہیں ہوتا۔قانون کے مطابق بھی بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت ہے،اس حکومت نے ہماری خواتین کارکنوں کوہراساں کیا گیا،پولیس گردی اوراب جیل گردی کی جارہی ہے۔

پنجاب میں بیوروکریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا:رکن اسمبلی وسیم قادر

فیصل چودھری کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے،کچھ ایسےلوگ ہیں جوملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونےدےرہے،بانی نےپیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو،کل جوپالیسی تبدیلی کی بات کی گئی،آج اس کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے فیصل چودھری  کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا،8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے،آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اختجاج ریکارڈ کرائیں گے،عالیہ حمزہ نےمنیار پاکستان میں جلسےکی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی،پنجاب حکومت اور ان کی پراکسیزہمیں چلنے نہیں دے رہے۔

یو ایس ایڈ کیا کرتا ہے اور ٹرمپ اور مسک اسے ختم کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

سابق وزیراعظم کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا رسپانس مل رہا ہے،ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا،بانی نےخط لکھ کرابتداءکردی ہے،چاہتےہیں ملک کی خاطراس کاموثرجواب آئے،پاکستان میں پیکا لگا کرمیڈیا کا گلہ گھونٹا جارہا ہے،چاہتےہیں پاکستان میں ہر خاص عام کو فئیر ٹرائل کا موقع ملے،چاہتے ہیں عدالتوں کے احکامات کا احترام ہو۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی حالات گھٹنوں پر آچکی ہے،سیاسی قوتوں نےجعلی فارم پر حکومت کو قبول کیا،پیپلز پارٹی اورن لیگ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں،نوازشریف میں جمہوری اقدار ہے تو حکومت کوچھوڑیں،شفاف الیکشن میں آئیں،26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی ترمیم ہے۔

رانی پور: کمسن ملازمہ قتل کیس، مقتولہ کی ماں نے ملزمان سے صلح کرلی

بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے خط لکھ دیا ہے تاکہ بنیادی مسائل کو حل کیا جائے،جمہوری قوتوں نے اپنی قدر کھو دی ہے،موجودہ سیاسی قوتیں سیاسی عمل کا مظاہرہ نہیں کررہی،سیاسی قوتیں اپنے کردار سے ثابت کریں کہ وہ سیاسی ہیں،2024 کا انتحاب جعلی اس کو ختم کرنا ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان وکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں   اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمارے نہتےلوگوں پرگولیاں چلائی گی نیوٹرل امپائراس کی تحقیقات کریں،ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دیتے،اس میں گھبرانے کی بات نہیں،محسن نقوی کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز "امن 2025" اور پہلے "امن ڈائیلاگ" کی میڈیا بریفنگ کا کراچی میں انعقاد

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے فیصل چودھری کا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں

پڑھیں:

 مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ،جنیداکبر

اسلام آباد: پاکستانتحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میری اورعلی امین گنڈا پورکی اچھی انڈرسٹینڈنگ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سےرابطہ کرنا علی امین گنڈا پورکی مجبوری ہے،وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےوزیراعلیٰ ہیں، عمران خان علی امین گنڈا پورپرعدم اعتماد کردیں تووہ گھرچلےجائیں گے، وہ بانی پی ٹی آئی کے وفادارہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینےوالوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ جنرل باجوہ کی خواہش نہیں تھی کہ عاصم منیر آرمی چیف بنیں، جنرل باجوہ نے مسلم لیگ (ن) سے ایکسٹنشن لینےکا فیصلہ کیا تھا، ہمارے سارے فیصلے ٹھیک نہیں تھے، ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کرلیں تورہا ہوجائیں گے، مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چاہتا ہوں ملکی ادارے مضبوط ہوں، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگ ہم سےمحبت کرتےہیں، اگر آج پارٹی چھوڑتا ہوں توپچاس بندے بھی میرے ساتھ نہیں ہوں گے، جوعمران خان کےساتھ ہوگا وہی جیتے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں جنید اکبرکا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے، وکیل
  • عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، فیصل چودھری
  • بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا نام دینگے: عمر ایوب
  • عمران خان صورتحال کو نارملائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: فیصل چودھری
  • عمران خان نے آرمی چیف کو براہ راست خط لکھ دیا، کون کونسے مطالبات شامل
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا
  •  مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ،جنیداکبر
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے، فواد چوہدری
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے، فواد چوہدری