وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورزکے بغیر رمضان پیکیج لانے کا اعلان کردیا اور کہا کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، کے پی ، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ صوبوں تک پھیلایا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد ہے اس کیلئے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی کوذمہ داری دی ہے، یوٹیلٹی اسٹور کے بغیر رمضان پیکج لیکر آئیں گے انھوں نے بتایا کہ کئی ماہ پہلے کہا تھا یوٹیلٹی اسٹور کیساتھ یہ معاملہ نہیں چل سکتا، گزشتہ رمضان میں بے پناہ شکایات آئی تھی، اس لئے اب فیصلہ کیا ہے مائنس یوٹیلٹی اسٹور رمضان پیکج لیکر آئیں گے۔شہبازشریف نے کہا مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، میری ساری توانائی معاشی گروتھ بڑھانے پر ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تیل درآمد پر ایک سال کیلئے 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رمضان شوگر مل کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخؒاف اینٹی کرپشن عدالت نےرمضان شوگر مل کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت فیصلہ6فروری کو فیصلہ سنائے گئی ۔اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرینس پر سماعت ہوئی، عدالت میں حمزہ شہباز وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ۔حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، وزیر اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سماعت کی ،پراسکیوشن کے وکیل محمد وسیم کا دلائل میں کہنا تھا کہ مدعی اس کیس کا اہم گواہ تھا جو منحرف ہو گیا ہے اس حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی وفات پا چکے ہیں۔ کیس میں دیگر گواہان سرکاری ملازم ہیں جن کے مطابق نالے کی تعمیر میں، ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ان کے بیانات کی ضرورت نہیں کیونکہ کیس کچھ اور ہے نالہ درست بنایا گیا ہے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔