Nawaiwaqt:
2025-02-04@16:57:22 GMT

بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں: خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں: خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں. یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں. پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے. مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔وزیردفاع نے کہا کہ توشہ خانہ کے ملزمان کے کہنے پرمذاکرات کیے جارہے تھے.

بانی پی ٹی آئی اس وقت بڑی مایوس کن کیفیت میں ہیں. بانی پی ٹی آئی اس وقت ریلیف چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بڑھکیں مارنے کے سلسلے پربھی بانی پی ٹی آئی نظرثانی کررہے ہیں. مذاکرات میں بھی یہی بات تھی کہ ہمیں این آراودو۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کولکھے خط کوانھوں نے ابھی پڑھا یا دیکھا نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو خط کا بتایا تھا. اکتوبرمیں ہمارا رابطہ ضرورہوا تھا جس کے بعد ایک امن وعامہ سے متعلق اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی. تاہم ابھی اسٹبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی خواجہ آصف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں، خواجہ آصف
  • کاشف شیخ و دیگر کی سینئرصحافی خواجہ جاوید سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت
  • افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، خواجہ آصف
  • افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے، وزیر دفاع
  • افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اسلامی نظام زندگی ملک میں قائم کرنا ہمارا مقصد ہے،جاوید قصوری
  • خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی
  • بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتل