اسلام آباد:

حکومت نے اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسز کو سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پہننے والی اسمارٹ ڈیوائسز سیکیورٹی رسک ہیں، اسمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات افشاں کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیر مجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں، حساس مقامات پر استعمال سے قبل ان ڈیوائسز کے تصدیقی میکانزم کا جائزہ لیا جائے، حساس اجلاسوں، آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری میں گلیکسی ایس سیریز کا بول بالا رہا۔

تاہم، مہینے کے اختتام تک اگرچہ ان کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی لیکن اس سیریز کے فونز نے ٹاپ پوزیشنز پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 موجود ہے۔گلیکسی اے 55 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، گلیکسی ایس 24 الٹرا پانچویں اور پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبر پر ہیں۔

ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں، ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) آٹھویں، گلیکسی ایس 25 پلس نویں اور ریڈمی نوٹ 13 پرو 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ای سی سی اجلاس: ارکان کاچینی، کوکنگ آئل اور سبزیاں مہنگی ہونے پر اظہار برہمی

متعلقہ مضامین

  • سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز سکیورٹی رسک قرار
  • مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز: حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی
  • پی ٹی آئی کے 26 نومبر دھرنے میں اموات سے متعلق ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آگئی
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • امریکا میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت چین کی دیگر اے آئی اپیس کے استعمال پر پابندی
  • چینی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ سے حساس ڈیٹا لیک
  • پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت و استعمال ممکن نہیں، پی ٹی اے
  • شدیددھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات سے بند 
  • ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید