Jang News:
2025-04-13@15:23:48 GMT

رمضان پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

رمضان پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بار رمضان پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں بے پناہ شکایات آئیں تھی۔ اس بار مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے۔

دوران خطاب وزیراعظم نے جنوری میں مہنگائی کم ترین شرح پر آنے پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اُن کی ٹیم اور ایف بی آر سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا کہ اس سے امن قائم ہوگا، اس کا حال ہم نے دیکھ لیا، قیام امن کےلیے نوجوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان میں ایگریکلچر ٹیکس کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جاوید کوڈو جو کہ اپنے چھوٹے قد اور قدآور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم جاوید کوڈو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار جاوید کوڈو کئی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔

انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ان کی صحت کے مسائل کئی برسوں پر محیط رہے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا کولہے کی ہڈی کا آپریشن بھی کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے، جاوید کوڈو تین بیٹوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم پکڑا گیا
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت
  • ایک یادگار ملاقات کی دلچسپ روئیداد(1)
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار
  • ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان