راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے حالیہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا ثبوت ہیں، پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

267ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے بھارتی فوج کے اشتعال انگیز بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے یہ بیانات دراصل اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ اندرونی مسائل سے ہٹانے کی کوشش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے فتنہ خوارج کے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

آخر میں آرمی چیف نے بلوچستان میں عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مادر وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی پاکستان کی نئی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔

ترجمان عوام پاکستان پارٹی کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پارٹی کو ’گھڑیال‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی تھی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی

واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کو گزشتہ برس 6 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ عوام پاکستان کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews الیکشن کمیشن انتخابی نشان سیاسی جماعت عوام پاکستان گھڑیال

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، حافظ نعیم
  • بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات بڑھتی مایوسی کی نشاندہی ، مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف
  • بھارتی فوج کے کھوکھلے بیان مایوسی کی علامت، پاکستان  کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دے گا
  • بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات بڑھتی مایوسی کی نشاندہی ہیں، مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
  • کسی بھی مہم جوئی کا  پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف کا بھا رت کو دبنگ جواب
  • پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف
  • بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، آرمی چیف
  • نوکِ نیزہ سے لکھیںگے لفظ پاکستان کا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا