پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.2 بلین ڈالر کا تیل معاہدہ، اقتصادی ترقی کی نئی راہیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ ادھار تیل کی سہولت ایک سال کے لیے ہوگی. جس سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی میں مدد ملے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادائیگی کو موخر کرنے کی سہولت پاکستان پر مالی بوجھ میں کمی لائے گی اور مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں اور یہ ادھار تیل کی سہولت ملک کے درآمدی بل میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ستمبر 2024 میں پاکستان نے سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملائیشیا نے معاہدے کا حتمی ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ ڈرافٹ میں پاکستان کی طرف سے مجوزہ ترامیم کو شامل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش مسترد کردی تھی، زلفی بُخاری
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران حتمی معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے اس معاہدے سے پاکستانی قیدیوں کی باقی ماندہ سزائیں پاکستان میں کاٹنے کی راہ ہموار ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
malaysia پاکستان ملائیشیا