9 ویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوں گی۔رئیر ایڈمرل کمانڈرپاکستان فلیٹ عبدالمنیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 ویں بین الاقوامی امن مشق میں اس بار 60 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ ممالک کے لحاظ سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔رئیر ایڈمرل عبدالمنیب کے مطابق مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔ امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ امن مشقیں 2007 سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جاتی ہیں۔ امن مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔امن مشقیں ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ مشقوں میں سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔ امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پبی میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب
فوٹو آئی ایس پی آرپبی میں میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے کیا۔ مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ اور مراکش کے دستے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان کے دستے بھی مشق میں شامل ہیں۔ جبکہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ بطور مبصر شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن مخصوص اور پیشہ ورانہ عسکری مشق ہے۔ مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی چستی اور پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کا اعلیٰ مظاہرہ درکار ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حقیقی حالات سے قریب تر ماحول میں مشکل مشنز کی انجام دہی کے دوران فوری فیصلے لینے کی تربیت دی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد ٹیم ورک کے ذریعے استقامت پیدا کرنا ہے، اس مشق سے بنیادی فوجی صلاحیتوں میں نکھار اور مختلف افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے ذریعے نئی سوچ اور بہترین مشترکہ تجربات کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔