اویس کیانی : اسلام آباد میں جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف  نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے۔ محسن صاحب ویل ڈن ۔  آپ دیگر منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ محسن نقوی اور انکی ٹیم نے جناح اسکوائر کو برق رفتاری، ذمہ داری اور فرض شناسی سے 72 روز میں مکمل کیا جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔میں 3 انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر کی تکمیل پر محسن نقوی اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ہم سب کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے۔ محسن نقوی کی کاوشوں سے پچھلے ریکارڈز میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگیوں کو بدل دیتا ہے۔

رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی والدہ نے صلح کرلی 

بھارتی فوج کے کھوکھلے بیان مایوسی کی علامت، پاکستان  کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دے گا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف محسن نقوی شہباز شریف محسن نقوی محسن نقوی محسن نقوی محسن نقوی محسن نقوی

پڑھیں:

ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

حکومت نے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے کڑا شکنجہ تیار کرلیا، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط سے متعلق تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی شرائط کے نفاذ سے بھکاریوں اور غیر  قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بعد ازاں محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اجلاس میں بتایا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو گا۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ  کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کا اجرا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈی جی پاسپورٹ طلال چوہدری محسن نقوی مصطفی جمال قاضی وزیر داخلہ وزیر مملکت

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • بجٹ: صنعتکاروں، تاجروں سے مشاورت کی جائے: وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف بیلاروس روانہ
  • نوازشریف آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس جائینگے
  • ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیر اعظم شہباز شریف 10 تا 11 اپریل بیلاروس کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ