پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پارلیمنٹیرینز کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
خصوصاً 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف انکوائری ہوگی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی 3 ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمیٹی تشکیل پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 900سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،8 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 9 ہزار600 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7 ہزار زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 900سے زائد ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،2ہزار 200 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 6 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کارروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔