بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلاء کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔
وکلاء سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، 45 منٹ کی ملاقات کے بعد وکلاء جیل سے روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے جیل میں
پڑھیں:
عمران خان ایسی شخصیت ہیں جن سے پوراپاکستان ملناچاہتاہے،نیازاللہ نیازی
اسلام آباد (زاہدہ رائو)ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے کہا ہے کہ بطورترجمان میری بانی سےآج دوسری میٹنگ تھی۔ طےہونےکےباوجودجیل اتھارٹی بانی سےملاقات نہیں کرائی۔ بانی پی ٹی آئی سےآج5لوگوں نےملاقات کی۔
عدالتی فیصلےپرعملدرآمد نہیں ہورہاتوہین عدالت کی درخواست دائرکروں گا۔ عدلیہ کودیکھناپڑےگاان کےحکم پرعملدرآمدنہیں ہورہا۔ عدلیہ کمپرومائزہوگی توقانون کی حکمرانی نہیں ہوگی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےا نہوں نے کہا کہ
ہماری لسٹ کوجو تبدیل کرےگااس کیخلاف درخواست دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادرٹرسٹ کی اپیل آج تک مقرر نہیں ہوئی۔ میں ترجمان تھامجھےبھی بانی پی ٹی آئی سےملنےنہیں دیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی ایسی شخصیت ہیں جن کوپوراپاکستان ملناچاہتاہے۔ ان لوگوں کی بانی سےملاقات کرائی جاتی ہے جن کالسٹ میں نام نہیں ہوتا۔ جن6بندوں کالسٹ میں نام ہوتاہےانہیں ملنےنہیں دیاجاتا۔ بانی پی ٹی آئی کہہ چکےہیں کسی صورت ڈیل نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں :قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور