عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ آج بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سے نہیں کرائی گی جس کی مذمت کرتے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
فیصل چودھری کے مطابق کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونے دے رہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اختجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
فیصل چودھری نے کہا پارٹی رہنما عالیہ حمزہ نے مینار پاکستان میں جلسے کی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی، اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی، چاہتے ہیں ملک کی خاطر موثر جواب آئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل چودھری نے کہا
پڑھیں:
متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا
فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی۔
انھوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔