یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ امام علی (ع) کی تعلیمات سے حکمت اور تحریک حاصل کریں اور انکی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پہلے مسلم صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے قائم کردہ تاریخی "علی (ع) ڈے" کا 72واں اجلاس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں علی سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اس تقریب میں معزز دانشوران، مہمانان گرامی اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں امام علی (ع) کی حکمت، قیادت اور تعلیمات پر گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس میں جامعہ کے طلاب کے درمیان مقالہ نویسی، مضمون نویسی اور پوسٹر نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ممتاز کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا، جس کے بعد علی سوسائٹی کے موجودہ سرپرست مولانا ڈاکٹر سید محمد اصغر نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ امام علی (ع) کی تعلیمات سے حکمت اور تحریک حاصل کریں اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ایرانی سفیر برائے ہندوستان ڈاکٹر ایرج الٰہی، نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور امام علی (ع) کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط پر روشنی ڈالی اور ہندوستان و ایران کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔ رکن پارلیمنٹ محمد حنیفہ نے بطور اعزازی مہمان امام علی (ع) کی قیادت اور ان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ استاد جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس مولانا سید محمد ذکی حسن نے "امام علی (ع) کی سیرت میں دینی و سیاسی اقلیت کا خیال" کے موضوع پر تقریر کی۔

انہوں نے امام علی (ع) کے دور حکومت میں ہر قوم و قبیلہ کے افراد کے ساتھ برتے گئے عدل و انصاف کو اجاگر کیا۔ مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد سے پروفیسر علیم اشرف نے امام علی (ع) کو اتحاد کی علامت قرار دیا۔ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن دھرم ویر سنگھ بگا نے امام علی (ع) کو اپنا بہترین آئیڈیل قرار دیا۔ ادبی نشست میں معروف شعرا نایاب بلیاوی اور وسیم امروہوی نے بارگاہ امام علی (ع) میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جس سے تقریب کی رونق میں اضافہ ہوا۔ اختتام پر علی سوسائٹی کے صدر پروفیسر مظہر عباس نے کلمات تشکر پیش کئے اور تمام مہمانوں، شرکاء، منتظمین اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی تعلیمات امام علی

پڑھیں:

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا، اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دیئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی دورہ جنوبی پنجاب کے دوران راجن پور پہنچ گئے، راجن پور پہنچنے پر ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں جامع مسجد و مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا افتتاح کیا، اس موقع پر حاجی نذر علی خان سیلاتانی، شفیق حسین سیلاتانی، حبیب اللہ خان مزاری، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راجن پور ڈاکٹر غلام عباس حسینی، تحصیل صدر جام پور خرم عباس بھٹہ، ضلعی نائب صدر نعیم عباس جٹ، نائب صدر ضلع راجن پور علامہ احسن رضا جسکانی، پرنسپل جامعہ امام رضا علیہ السلام کشمور علامہ زوار حسین شریعتی، سہیل رضا، رفیق مہدی، رضوان علی ساجدی اور دیگر موجود تھے۔

اس کے بعد علامہ شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ شہر عمر کوٹ روانہ ہوئے، جہاں مسجد و امام بارگاہ رضویہ کی جدید عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر سید مجاہد حسین شاہ رضوی، سید امیر حسین شاہ رضوی، مولانا گلشیر احمد خان صادقی، مولانا شمشیر حیدر خان جسکانی اور دیگر اکابرین موجود تھے۔ علاوہ ازیں علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دیئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور
  • واشنگٹن کیساتھ آئندہ مذاکراتی دور روم میں منعقد ہو گا، فواد حسین کی سید عباس عراقچی کیساتھ گفتگو
  • اترپردیش میں مسلم لڑکی کا برقعہ زبردستی اتارا گیا، 6 ہندو انتہا پسند گرفتار
  • مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • معروف سکالر‘ معیشت دان پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس 
  • پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر