رانی پورکمسن ملازمہ ہلاکت کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
خیرپور: رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔
وکیل نے مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے، مقتولہ بچی فاطمہ کی والدہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔
بچی کی والدہ کا تحریر ی بیان جمع ہونے کے بعد فورتھ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے رانی پور میں تشدد سےکمسن ملازمہ کی ہلاکت کا کیس سیشن کورٹ خیرپور منتقل کر دیا تھا۔
خیال رہےکہ اگست 2023 میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ میں فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد بھی ثابت ہوا تھا، قتل کیس میں ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز جیل میں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی والدہ
پڑھیں:
مدھیا پردیش میں مرضی کے خلاف بیٹی کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی
مدھیا پردیش (بھارت): بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک افسوسناک واقعے میں 49 سالہ میڈیکل اسٹور مالک رشی راج سنجو نے اپنی بیٹی کی مرضی کے خلاف شادی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور غم کی فضا پیدا کر دی۔
رپورٹس کے مطابق رشی راج کی بیٹی تقریباً 15 دن قبل ایک نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی تھی، بعد میں اسے اندور سے بازیاب کرایا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران بیٹی نے شوہر کے ساتھ جانے کو اپنی مرضی کا فیصلہ قرار دیا اور عدالت نے بھی اسے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
گھر والوں نے بتایا کہ رات ایک بجے گولی چلنے کی آواز آئی، جب بیڈروم میں جا کر دیکھا تو رشی راج مردہ حالت میں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے نے اپنی بیٹی کے آدھار کارڈ پر ایک جذباتی خودکشی نوٹ چھوڑا۔
نوٹ میں رشی راج نے لکھا: "ہرشیتا، تم نے غلط کیا۔ میں جا رہا ہوں۔ میں تم دونوں کو مار سکتا تھا، لیکن بیٹی کو کیسے مار سکتا تھا؟ تم نے جو کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔ ایک پورا خاندان تباہ ہو گیا۔"
رشی راج نے قانونی نظام پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر شادی درست نہیں تھی، تو عدالت نے بیٹی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت کیسے دی؟