Daily Ausaf:
2025-02-04@15:52:14 GMT

سائنسدانوں نے سستے سولر پینلز تیار کر لیے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپانی سائنسدانوں نے پروسکائٹ دھاتوں سے ایسے سولر پینلز تیار کر لئے ہیں جو دھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنی رکھتے ہیں ۔

کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی ایفیشنی 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے ، جاپانی سیکیسوئی کمپنی جلد تجارتی طور پر یہ پروسکائٹ سولر پینلزبنائے گی۔یہ سولر پینلز سلیکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے ، تیاری کا سادہ انداز رکھتے اور کم دھوپ کے علاوہ بارشی ماحول میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں ، پھر لچکداری کے باعث انہیں دیوار ،گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے ۔

جاپانی حکومت اگلے پانچ برسوں میں یہ پینلز سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ، میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر لگا کر 20 ہزار میگا واٹ بجلی بنانا چاہتی ہے ۔چین جلد پروسکائٹ سولر پینلز بنانے میں عالمی لیڈر بن جائیگا کیونکہ ان کا میٹریل ، ٹن اور لیڈ وہیں زیادہ ملتا ہے ،چینی کمپنیاں بھی سلیکون اور پروسکائٹ مادوں کے اشتراک سے 39 فیصد ایفیشنی والے سولر پینلز بنانے لگی ہیں،یہ پینلز شمسی توانائی میں انقلاب لے آئیں گے ۔
مزیدپڑھیں:ممتا کلکرنی کا قابل اعتراض فوٹو شوٹ، اداکارہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سولر پینلز

پڑھیں:

ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار

ڈی آئی خان:

ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق  ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرم میں مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیے گئے، فریقین کا دوسرا جرگہ آج ہوگا

ضلع کرم اور پارا چنار کے لیے گاڑیوں کا قافلہ کچھ دیر میں سخت سکیورٹی  میں روانہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے جب کہ پشاور میں آج فریقین کا جرگہ بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی جیلوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ
  • شمسی توانائی میں انقلاب:دیواروں اورگاڑیوں پرلگنے والے سستے سولر پینل آگئے
  • گاڑیوں اور دیواروں پر لگنے والے سستے سولر پینل تیار
  • سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان حیران کن تعلق دریافت کر لیا
  • مفت جیل میں رہنے کیلئے جرائم کرنیوالی جاپانی معمر خاتون رہا
  • ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار
  • سندھ میں زرعی انکم ٹیکس لگانے کا مسودہ تیار، آج کابینہ، اسمبلی سے منظوری
  • سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر
  • سائنسدانوں نے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا