وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرپر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویزن نے کل (5 فروری) کی سرکاری چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسٹیٹ بینک اور اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک بھر میں عام تعطیل
پڑھیں:
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Post Views: 1