بگ کرکٹ لیگ کا پہلا سیزن توقع سے بڑھ کر کامیاب ، 1 کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔
افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔
لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے تھے۔
بگ کرکٹ لیگ کے کمشنر دلیپ وینگسارکر نے کہا کہ بگ کرکٹ لیگ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد ان لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہیں کبھی بھی اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کرکٹ شاندار تھی، ٹیلنٹ غیر معمولی تھا اور ناظرین کی تعداد ٹیم کی سخت محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ممبئی میرینز کی مالک ثناء رئیس خان نے کہا کہ انہیں پہلے ہی توقع تھی کہ لیگ کا افتتاحی سیزن بلاک بسٹر ہوگا اور میری میری ٹیم کا چیمپیئن بننا سونے پر سہاگا ہے۔ میں پوری ٹیم، لیگ اور خاص طور پر مقامی خواہش مند کرکٹرز کے لئے پرجوش ہوں، جنہیں عرفان پٹھان اور دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی میرینز نے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ یہ جیت ہماری ٹیم، مداحوں اور کھیل کے جذبے کے لئے ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بگ کرکٹ لیگ
پڑھیں:
ابرار کی ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن؛ تماشائی کے ری ایکشن کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد پشاور زلمی کے جارح مزاج کرکٹر محمد حارث کی وکٹ لینے کے بعد انہیں اپنے مخصوص انداز میں سیلیبریشن کررہے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک تماشائی نے انکا انداز اپنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیمرہ مین نے ابرار احمد کی وکٹ لینے بعد تماشائی کی طرف فوکس کیا تو وہ اپنے دوستوں کو اشارہ کرکے دیکھا رہا تھا، جس کے ایکشن کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
تماشائی کے دوست اپنی ٹیم کے کرکٹر کی جانب سے وکٹ لیے جانے پر خوش نظر آئے جبکہ نوجوان کے ایکشن پر انہیں ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
واضح رہے کہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی نے ایٹرز نے بابراعظم کی پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔