Jang News:
2025-02-04@15:43:09 GMT

ڈاکوؤں کیخلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں، وزیر داخلہ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ڈاکوؤں کیخلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس نے سندھ کے عوام کےلیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمور میں شام کے بعد کوئی سڑک پر نہیں آسکتا تھا اب روڈ بحال کردیا ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں ملی ہیں، سکھر اور گھوٹکی میں جرائم کم ہوئے ہیں۔

لاڑکانہ میں وزیرداخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پی پی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

 

٭بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پرراستے جداہونگے،نادر گبول
٭سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا،ترجمان حکومت سندھ

(جرأت نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔نادر گبول نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی پھر یہ حکومت نہیں رہے گی پی ٹی آئی حکومت کو بھی ہم نے گرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اس میں صحافیوں اور طلبہ کیلیے مفت سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے بوری بند لاشیں اور قتل و غارت ایم کیو ایم کا پیشہ رہا ہے، ایم کیو ایم والے خود کو میڈیا میں زندہ کرنے کیلیے ہم پر تنقید کر رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشتمند افراد کے لیے اچھی خبر
  • پولیس نے سندھ کے عوام کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے، ضیا الحسن لنجار
  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے، محسن نقوی
  • پی پی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
  • سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی
  • مذہبی، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، وزیر داخلہ گلگت بلتستان
  • تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرے، ورنہ پہلے جیسا سلوک ہوگا، محسن نقوی
  • بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازع بل کیخلاف احتجاج
  • بانی پی ٹی آئی کیلئے ابھی تک امریکی کال نہیں آئی، 8 فروری کو احتجاج نہ کریں ورنہ پہلے جیسا ہو گا: وزیر داخلہ