وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی کی مثال بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں جناح اسکوائر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت کے ٹریفک سے متعلق ایک بہت بڑا منصوبہ جناح اسکوائر مکمل ہوگیا۔

وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسکوائر منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک بہاؤ میں تیزی آئے گی، اس منصوبے کو برق رفتاری اور فرض شناسی سے 72 دنوں میں مکمل کیا گیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ آلودگی میں کمی آئے گی، جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے حوالے سے ایک مثال بنادیں کہ باہر سے آنے والے مہمان اسلام آباد کی خوبصورتی دیکھیں تو عش عش کر اٹھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جناح اسکوائر اسلام ا باد

پڑھیں:

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ؛ زخمی جوانوں کی عیادت کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔ 

پریس ونگ پرائم منسٹر آفس  اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دیہ جائے گی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • 72 دنوں کی ریکارڈ مدت  میں مکمل کیے گئے جناح اسکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح
  • وزیراعظم شہبازشریف نے 3انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا
  •   وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا
  • سرینہ چوک انٹرچینج پروجیکٹ کا افتتاح آج ہوگا
  • اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا انڈر پاس مکمل ،جناح اسکوائر کا افتتاح 4 فروری کو ہوگا، تخمینے سے کم لاگت اور 72 دنوں میں کام مکمل ،تفصیلات سب نیوز پر
  • وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ؛ زخمی جوانوں کی عیادت کریں گے
  • حکومتی نا اہلی اور کرپشن کے فو ر منصوبہ 20 برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکا!