حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں، طلبہ کو لیپ ٹاپ کیلئے قرض دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کیلئے طلبہ کوقرض دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس اسکیم کے تحت متوقع بیرونِ ملک جارہی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جا سکے گا، لیپ ٹاپ کے لیے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پر مہیا ہو گا۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے 18 سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے، لیپ ٹاپ کے لیے 150000، 300000 اور 450000 روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک روزگار پر جانے والوں کو 10 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جبکہ بیرونِ ملک روزگار کے لیے جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا، سفری اخراجات کے لیے قرض دیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہو گا، قرض کی فراہمی 21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کے لیے ہو گی۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ کنزہ ہاشمی کی نئی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔