وزیراعظم شہبازشریف نے 3انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی جس سے لوگوں کا وقت محفوظ ہوگا۔
اسلام آباد میں جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جناح اسکوائر میں خیابان سہروری اور سری نگر ہائی وے پر 3انڈر پاسز شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں ٹریفک کے حوالے سے جناح اسکوائر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، جناح اسکوائر منصوبے سے اسلام آباد کے ٹریفک کے بہا میں بہتری آئے گی، منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیے محسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 72 دن میں منصوبے کی تکمیل قابل ستائش ہے، یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جد مکمل کریں گے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی مثال قائم کررہے ہیں، اسلام آباد کو خوبصورتی کے حواے سے مثالی بنایا جائے، ایس سی او کے موقع پر شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، ایس سی او پر مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو بے حد سراہا، اسلام آباد میں ایسا نظام بنائیں کہ سبزہ برقرار اور پھول کھلے رہیں۔
وزیراعظم نے محسن نقوی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں، ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے منصوبے پر بہت کام کیا، ایف نائن فلائی اوور بھی 10 سے 12 دن میں مکمل ہوجائے گا، اسلام آباد کی خوبصوتی کی مثال کہیں نہیں ملتی۔محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک منصوبے کو مزید پھولوں سے مزین کیا گیا، سرینہ چوک انٹرچینج سے اسلام آباد کی ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں محسن نقوی کہا کہ آئے گی

پڑھیں:

پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف

پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 10کے افتتاحی میچ میں عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 139رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر لاہور قلندرز کی کی پوری ٹیم 140رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ لاہور کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے فخر صرف ایک سکور بنا کر میریڈتھ کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے محمد نعیم صرف 8 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور ہولڈر کی گیند پر پولین لوٹ گئے ۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیرل مچل 13 ، سیم بلنگز صفر، سکندر رضا 23 ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزے صفر پر ہی پولین لوٹ گئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 3 ، عماد وسیم اور ریلے میریڈتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد و گرد ونوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پی ایس ایل 10:افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح
  • داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 1.74 کھرب روپے ہو گیا
  • پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف
  • وزیراعظم شہبازشریف اور بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو کی دونوں ممالک کے مابین معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار
  • ایلکس کیری اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے
  • اسلام آباد کے ایف 7 مرکز میں ’بیگ اینڈ بائٹس‘ — آلو کے چپس کے بیگ میں انوکھا ذائقہ