Daily Ausaf:
2025-02-04@14:50:38 GMT

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اجلاس میں چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تو مہنگی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس کے اعلامیے میں چینی،سبزیوں،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کر کے مطمئن ہو گئے۔

اجلاس میں سوال اٹھا کہ دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا ہے تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات پرحیرانی کا اظہار تو کیا لیکن قیمتیں نیچے لانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ ماہ سے خوردنی تیل سے لدے کنٹیرز کھڑے تھے، کلیئرنس نہیں دی جا رہی تھی، جس سے کھانے کا تیل مصنوعی طور پر مہنگا تو ہوگا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات بھی الٹی گنگا بہانے لگا، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی کو چھوڑ کر ای سی سی اعلامیے کی کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ای سی سی سبزیوں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کااظہار کرتی ہے تو ادارہ شماریات خوردنی گھی کی زیادہ قیمت رپورٹ کرتا ہے۔شہروں اور دیہات میں ادارہ شماریات آلو ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمت میں کمی رپورٹ کر رہا ہے جبکہ شہر ہو یا گاؤں ملک بھر میں چکن، دال مونگ، تازہ پھل، میڈیکل ٹیسٹ اور دانتوں کا علاج مہنگا ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں اضافے پر ادارہ شماریات خوردنی تیل

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصدتک لیوی لگے گی، صدرمملکت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس 2025 پر دستخط کردیے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس آرڈیننس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد لیوی عائد کی جائے گی، فوری طور پر 5 فیصد نافذالعمل ہوگئی، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھاکر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیپٹو پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے قیمت ایل این جی کے برابر کر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا ہوا؟
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، سبزیوں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان
  • چینی مافیا بے لگام، قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کاچینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت متعدد اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا نوٹس
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
  • مہنگائی میں اضافے کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، ادارہ شماریات
  • وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
  • حاجی حنیف طیب کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت