صدر مملکت 5 روزہ دورہ چین پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین پر روانہ ہوگئے، وہ بیجنگ میں چینی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ پر چین کے لیے روانہ ہوگئے. نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، سابق وزیراعظم 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔