پاکستان میں رواں سال جون تک اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹارلنک نے 2022 میں لائسنس کے لیے اپلائی کیا تھا، تاہم فریم ورک کی تکمیل میں وقت لگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟

اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی انٹرنیٹ نہیں آرہا، ملک کے دیگر حصوں میں بھی اکثر جگہوں پر انٹرنیٹ نہیں، ہمارے بچے مجبور ہیں کہ ان علاقوں میں سے نکل کر شہروں کے اندر آئیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے جواب میں کہا کہ جہاں بزنس نہیں ہوتا وہاں کمپنیاں جانے سے گریزاں ہیں، ہم کمپنیوں کو کچھ جگہوں پر پابند کرتے ہیں کہ ٹاور لگائیں، چیئرمین صاحب، آپ معاملے کو ذاتی نہ لیں، آپ ریگولیٹر ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے ان کو ریگولیٹ کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آنے کے بعد اسٹار لنک انٹرنیٹ کے ماہانہ چارجز کیا ہوں گے؟

شیر علی ارباب نے کہا فائیو جی چلنا تو محال میرا فون 2 دن سے صرف ’ای‘ پر چل رہا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا 6 سال میں پی ٹی اے نے حکومت کو 1700 ارب کا ریونیو دیا، لیکن ٹیلی کام سیکٹر میں ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا، مجھے بتائیں حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کتنا پیسہ لگایا؟

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا بھارت میں مودی حکومت نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر بچھائے، انڈیا نے ٹیلی کام سیکٹر میں 13 ارب ڈالر خرچ کیے۔‘ اس پر شیر علی ارباب نے کہا۔ ’لہجہ ایسا نہیں رکھنا چاہیے، یہ قائمہ کمیٹی کی میٹنگ ہے، ان کیمرہ میٹنگ بلائیں، پھر کوئی ایسی ٹون رکھے گا تو ہمیں بھی ہینڈل کرنا آتا ہے۔‘

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آبادی 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہیں پر ہے، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کرے، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں انٹرنیٹ نہ ہونے سے طلبہ کا حرج ہو رہا ہے، اسٹار لنک والا معاملہ ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہو چکی، تکنیکی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، شزا فاطمہ

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا 2024 میں 2 ہزار ٹیلی کام ٹاورز لگائے گئے، بونیر اور اس کے مضافات میں ٹاور تنصیب کے احکامات جاری کیے ہیں، اسٹار لنک، اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان 90 فی صد بات ہو گئی، 90 فی صد تک بات چیت مکمل ہونے کے بعد لائسنس کے اجرا میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے سفارش کی کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسٹار لنک انٹرنیٹ پاکستان قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹار لنک انٹرنیٹ پاکستان قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی چیئرمین پی ٹی اے نے اسٹار لنک کی قائمہ کمیٹی پاکستان میں ٹیلی کام نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بجلی سستی ہونے والی ہے! بڑی خوشخبری

عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2024  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بینک دولت پاکستان کاگرین فنانس کے فروغ کے سلسلہ میں عوام سے آرا ء طلب کرنے کیلئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری
  • ایلون مسک کی اسٹار لنک سروس پاکستان میں کب تک دستیاب ہو گی؟ حکومت نے بتادیا
  • اسٹار لنک سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سنا دی
  • ہندوستانی آئی فونز کی درآمد یا اسمگلنگ دائرہ اختیار میں نہیں، پی ٹی اے
  • ہانک کانگ میں پٹرول مہنگا ترین ، سب سے سستا ایران میں دستیاب، پاکستان 36 ویں نمبر پر
  • اسٹار کڈز کو بھی بالی ووڈ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیدیپ اہلاوت
  • بجلی سستی ہونے والی ہے! بڑی خوشخبری
  • مصری صدر کا امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ
  • گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی