کراچی: چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)شاہ لطیف ٹائون پولیس نے چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوئوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، قائد آباد اور اسٹیل ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ڈاکوئوں کی شناخت بلال، ابراہیم، امان اللہ، اشوک، تائینین اور عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے 4 موٹر سائیکل جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوئوں نے اعتراف کیا ہے کہ واردات میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ وہ اپنے گائوں سے لیکر آئے تھے جبکہ گرفتار ڈکیت پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکوئوں کے قبضے سے 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے ہوئے موبائل فونز اور چھینی گئی 10 موٹر سائیکلوں کے چیسز برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار 6 رکنی ڈکیت گروہ میں شامل ڈاکوئوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو کہ موٹر سائیکل چھیننے کے بعد ان کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔پولیس ڈاکوئوں سے ان کی وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
کراچی:سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔