صدر مملکت آصف زرداری دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کیلئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوئے، نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
آصف علی زرداری بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت چینی صدر شی جن پنگ اور سٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے ملیں گے۔
صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک افغان کشیدگی میں کمی ، وفود تبادلے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں. محمد صادق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے اعلی سطحی وفود کے تبادلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے دوطرفہ روابط میں بہتری متوقع ہے رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے ان کیمرا سیشن کو بریفنگ کے بعد پرجاری ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ ا نہوں نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ روابط کے چیلنجز پر بریفنگ دی ہے جس میں علاقائی صورتحال اور پاک افغان روابط میں ممکنہ پیش رفت پر واضح اور تعمیری بات چیت سیکھنے کیلئے ایک اچھا تجربہ تھا.(جاری ہے)
دریں اثنا چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ محمد صادق نے دوران بریفنگ بتایا کہ افغان حکام کیساتھ کالعدم ٹی ٹی پی کا مسئلہ سختی سے اٹھایا گیا، اعلی سطح کے دوروں اور بات چیت کی بحالی سے پاک افغان روابط میں بہتری متوقع ہے. کمیٹی نے افغان مسئلے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ادھر افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی کیساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانوں کی جبری ملک بدری اور ان کیساتھ غیر مناسب سلوک پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بدسلوکی اشتعال انگیز اور دوطرفہ روابط کیلئے نقصان دہ ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں بند کی جائیں بیان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ سیاسی و معاشی امور پر جامع بات چیت ہوئی جس میں موثر باہمی اقدامات کی ضرورت اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا بیان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ سیاسی و معاشی امور پر جامع بات چیت ہوئی جس میں موثر باہمی اقدامات کی ضرورت اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا.