عرفان صدیقی کا شعر پڑھ کر عمران خان کے آرمی چیف کے نام خط پر تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے شعر پڑھ کر بانئ پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط پر تبصرہ کیا ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو، ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تصویر کو دیکھ کر ہی کہا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے، اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو۔
بانی پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے: بیرسٹر گوہرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی آپ مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں، کبھی کسی ملاقات کو کہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ کبھی کہتے ہیں کہ ہمارا چینل کھل گیا ہے، کبھی 360 صوبوں کا خط لکھ دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
صدر مملکت کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں: عرفان صدیقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری کاحلف اٹھا رکھا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 200 آئین کا حصہ نہیں؟ یہ آرٹیکل کہتا ہے کہ صدر کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں، اس کے لیے متعلقہ جج کی مرضی ضروری ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے بھی مشاورت ضروری ہے، کس کو ترجیح دی جائے؟ اس واضح آئینی شق کو یا کسی خط کو؟
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے 2 روز قبل لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے ایک، ایک جج کا اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا تھا جبکہ آج اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے3 ججزکی اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کراچی آئی امریکی خاتون کو ہیموگلوبن کی کمی کا سامنا، ہسپتال میں زیر علاج
مزید :