Express News:
2025-02-04@14:33:17 GMT

روس میں میئر اپنے ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

روسی شہر بیریزوسکی کے میئر حیران کن طور پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک ایسے امیدوار سے ہار گئے جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی تھیں جن کا نام یولیا مسلاکووا ہے۔

روسی علاقے Sverdlovsk کے بیریزوسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔

ابھی شہر کے میئر یوگینی پستوو ہیں، جو مسلسل چوتھی بار میئر کے عہدے پر فائز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کیخلاف ولادیمیر پوتن کی سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رُکن یولیا کو کھڑا کیا گیا تھا جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی بھی ہیں۔ 

کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا انتخاب جیت جائیں گی۔ خود یولیا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں انتخابی فارمیلٹی کو پورا کرنے کیلئے پستوو کیخلاف کھڑا کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نتائج کے بعد اب وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے کے لیے ان کے بس میں جو کچھ ہوسکتا ہے کر رہی ہیں۔

بہت سے دوسرے شہروں کی طرح بیریزوسکی میں بھی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ انتخابی کمیٹی کی تجویز پر نائبین کے ذریعے ہوتا ہے۔ نائبین عام طور پر مختلف مقامی اور علاقائی حکام کے نمائندے ہوتے ہیں۔

اس سال نائبین نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی سے مزید متبادل امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کو کہا تھا لیکن انہیں صرف دو ہی آپشنز پیش کیے گئے، میئر پستوو اور بیریزوسکی انتظامیہ کے انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ یولیا مسلاکووا جو میئر کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈرائیور کی

پڑھیں:

کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق

بھینس کالونی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی، اتحاد ٹاؤن میں کوچ نے نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی کے علاقے روڈ نمبر 6 مہران ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار پر ماں کی گود میں سوار 15 ماہ کا بیٹا سوہان علی شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ 28 سالہ شبانہ زوجہ نور محمد شاہ زخمی ہوگئی ، ایس ایچ او شاہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور شکیل کو گرفتار کر کے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

جبکہ متوفی بچے کی لاش اور زخمی والدہ کو ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ اے 25 منی بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ منصور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ متوفی راہگیر اور وقوعہ کے قریب مدرسے میں پڑھتا تھا جو ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ایاز احمد نے بتایا کہ حادثہ سیون اسٹار کوچ کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرائیور کوچ سمیت موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • میئر ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا
  • شوہر کو گُردہ بیچنے پر مجبور کرنے والی بیوی رقم لے کر عاشق کے ساتھ فرار
  • تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب
  • پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا کچھ اور؛ گھر کی دہلیز پر شہری کے قتل کا معاملہ الجھ گیا
  • سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ شامی صدر نے پہلے سرکاری دورے کیلیے اپنے آبائی وطن کا انتخاب کیا
  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
  • ’’شادی کے بعد اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے‘‘، رجب بٹ
  • کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق