لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوگا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔

صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔

نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964 میں منعقد ہوا تھا جبکہ آخری بار ہارس اینڈ کیٹل شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔

بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتو اور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے، انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیر اندازی، بُزکشی اور پولو کے مقابلے ہوں گے جبکہ گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گی جبکہ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔

پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لیے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے جبکہ صوبے کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا۔

صوبے کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے جبکہ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کار شو 16 فروری کو ہوگا۔

وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے، 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے، پنجاب کی زراعت اور کسان کی ترقی، مہمان نوازی اور خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں، پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے اور یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں۔

وزیراعلی نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی۔ مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز فروری کو پنجاب کی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں تاریخی ماحولیاتی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیے گئے، جبکہ 31 مارچ تک مزید 30 اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔

پہلے پنجاب میں صرف 3 مانیٹرز موجود تھے، لیکن حکومت کی جانب سے 100 ایئر کوالٹی مانیٹرز کا ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے ہیں۔

یہ اسٹیشنز سیٹلائٹ سے منسلک ہوں گے اور خودکار نظام کے تحت ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے، جس سے ماحولیاتی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ صنعتی اور شہری علاقوں میں آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی بھی آسان ہوگی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ “یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب کو صاف اور سرسبز بنائے گا بلکہ ہر شہری کی صحت کا تحفظ بھی یقینی بنائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

حکومت نے واضح کر دیا کہ جب تک فضا صاف اور سازگار نہیں ہو جاتی، چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا لاہور میں 30 سال بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا اعلان
  • ارکان اسمبلی میر ی طاقت اعر عزت : نواز شریف : کاکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور قائد : مریم نواز
  • مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے:وزیراعظم
  • مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے: نواز شریف
  • مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف
  • پنجاب میں تاریخی ماحولیاتی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی 16ممالک کے ڈیفنس اتاشیز سے ملاقات، شاہی قلعہ کی سیر بھی کرائی گئی
  • زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کا افتتاح، کاشتکاری میں انقلاب آئیگا: مریم نواز
  • حکومت پنجاب کی دعوت‘ 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ