پشاور ہائیکورٹ کے نئے 10 ججز نے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ کے نئے دس ججز نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے نئے ججوں سے حلف اٹھا لیا۔
حلف برادری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق افریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
حلف برداری تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، سیشن ججز، وکلاء اور نئے حلف اٹھانے والے ججز کے فیملی ممبران نے بھی شرکت کی، نئے ایڈیشنل ججز کی حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اسے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفار اور درود کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔