سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ ماہ شعبان گلستان زہرا کے بہار جان فزا کا مہینہ ہے اس مبارک مہینے میں وہ برگزیدہ ہستیاں متولد ہوئیں جنہوں نے اپنے عشق و ایمان اور صبر و استقامت سے تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع)، سید الساجدین علی ابن الحسین (ع)، علمدار کربلا حضرت اباالفضل العباس (ع) اور شریکۃ الحسین سیدہ زینب الکبریٰ کے ایام ولادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں ایک پُروقار جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب سعید میں شاخہ ہائے جامعہ باب العلم کے طلباء و طالبات، معلمین و معلمات، تنظیمی اراکین اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام پاک قاری محمد سلیم نے اس کے بعد بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا، جس میں منقبت، تقاریر، مکالمہ شامل ہے۔ تقریب سعید میں جو علماء دین شامل تھے، ان میں مولانا سید محمد حسین گریند، مولانا سید محمد حسین صفوی، مولانا سید ارشد موسوی، مولانا غلام محمد گلزار، مولانا امتیاز حسین قابل ذکر ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے موقع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے ماہ شعبان المعظم کی فضیلت بیان کی۔آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ ماہ شعبان گلستان زہرا کے بہار جان فزا کا مہینہ ہے اس مبارک مہینے میں وہ برگزیدہ ہستیاں متولد ہوئیں جنہوں نے اپنے عشق و ایمان اور صبر و استقامت سے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دین اسلام کو ایک نئی روح اور جہت عطا کی ان برگزیدہ ہستیوں نے ظلم و باطل کے خلاف تاریخ بشریت کی سب سے صبر آزما، دشوار اور قیامت خیز مزاحمت کا مظاہرہ کرکے پرچم حق و صداقت کو قیامت تک سر بلند رکھا ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) سفینہ نجات اور چراغ ہدایت ہیں، امام حسین (ع) رہتی دنیا تک ظلم و باطل کے خلاف استقامت کی علامت کے طور پر یاد کئے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) سے ہماری بے پناہ محبت و عقیدت اور وابستگی غیر متزلزل ہے اور اس عقیدت کی شان دین و شریعت کی پابندی اور مولا حسین کی سیرت کی پیروی میں پوشیدہ ہے۔ اس موقع پر مکتب حسن آباد کے ان طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئی جنہوں نے زیارت عاشورہ حفظ کرکے پروگرام میں پیش کیا تھا۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرینگر میں جشن ولادت امام حسین کا انعقاد نے کہا کہ
پڑھیں:
سکھر،جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام دستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام پنو عاقل جامعہ معارف القرآن و الحدیث چھائونی روڈ میںدستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تعلیمی کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا عبد الجبار حیدری،حافظ عبدالحمید مہر، ،مولانا صبغت اللہ جوگی،حاجی امداداللہ پھلپھوٹو،مولانا سائیں عبیداللہ ہالیجوی،سائیں غلام اللہ ہالیجوی،حافظ سراج احمد چنہ،قاری جمیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعلیمی کانفرنس سے خطابات کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ مدرسوں کے خلاف کسی طرح کی بھی کارروائی سے ملک میں منفی اثر پڑے گاکیونکہ پہلے ہی ملک کا تعلیمی ڈھانچہ ناقص بنیادوں پر کھڑا ہے۔ مدرسے ناصرف مذہبی تعلیم بلکہ جدید تعلیم بھی فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مدرسوں کے مخالف ہیں، ہو اس نظام کا متبادل نہیں پیش کرسکتے، جس کے ذریعے طلبا کی اس قدر بڑی تعداد کو مفت تعلیم فراہم کی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں کے خلاف سازش کی پوری قوت کیساتھ مزاحمت کی جائے گی ، مدارس کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر کے انہیں بدنام کرنے والے عمل کی شدید الفاظ میں کرتے ہیں ۔