وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا ہے، جناح اسکوائر خیابان سہروردی سری نگر ہائی وے پر تعمیر شدہ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔
جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے، چیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم کو مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہ آج اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ سے متعلق جناح اسکوائر منصوبہ مکمل ہوا، اس منصوبے سے اسلام آباد کے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔
محسن نقوی نے پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیاان کا کہنا تھا کہ جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔
وزیراعظم نے محسن نقوی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں، ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے محسن نقوی کو ہدایت کہ وہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں، ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اپنی پیروڈی پر کھکھلا اٹھے
انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو اسلام آباد کی خوبصورتی سے متعلق جو تجویز دی ہے کہ اس شہر کو پاکستان بھر میں خوبصورتی کے حوالے سے ایک مثال بنادیں، اور مجھے یقین ہے آپ اس منصوبے کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ’شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی میں آپ لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیوں کہ اسلام آباد میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی، لہذا میں دوبارہ گزارش کروں گا کہ اس شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد چیئرمین سی ڈی اے سرینا انٹرچینج محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد چیئرمین سی ڈی اے سرینا انٹرچینج محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام ا باد شہباز شریف نے جناح اسکوائر محسن نقوی بھی توجہ انہوں نے کو بھی کہا کہ
پڑھیں: