عمران خان کے آرمی چیف کے نام خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان فرق ڈالنا ہے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام خط کا مقصد فوج اور عوام میں فرق ڈالنا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان فرق ڈالا جائے یا فوج اور اس کی کمانڈ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کیا یہ خط جیل سے لکھے جارہے ہیں؟ یہ کہاں سے آتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی جدوجہد کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں کریں۔
اس کے علاوہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کا تبادلہ کرکے ہم نے آئین سے ماورا کوئی اقدام اٹھایا ہے؟ کیا آرٹیکل 200، 26ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں ڈالا گیا ہے یا اس میں کوئی ترمیم کی گئی ہے؟اگر سوال اٹھانے پر آئیں تو ججز کے خط پر بھی بڑے سوالات اٹھتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی رکوانے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت سر کے بل کھڑی ہو گئی تھی۔ کیا متعلقہ چیف جسٹس اور جج غلط ہیں اور جنہوں نے خط لکھا ہے وہ ٹھیک ہیں؟
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے۔
پیر کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ، آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔
فیصل چودھری نے بتایا کہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثرہونے پر ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔
فیصل چودھری کے مطابق خط میں چوتھا نقطہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے پرچے، چھاپے اورگولیاں چلانے پر ہے جبکہ پانچواں نقطہ انٹیلی جنس اداروں کے کام سے متعلق ہے۔
حکومت پی ٹی آئی کے نومبر احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے : ایچ آر سی پی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف فوج اور
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی
پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنزاینڈ منرلز بل پرتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی علی امین نے مائنز اینڈ منرلز بل کے تمام اہم نکات پرجامع وضاحت پیش کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہوگی اور بانی پی ٹی آئی کی اجازت اور اعتماد میں لینے کے بعد بل اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔کمیٹی کے مطابق یہ بل بانی پی ٹی آئی کیایجنڈے، منشور، بیانیے اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا، اس بل پرکسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جارہی ہینہ کی جائے گی
بل میں حقوق ومعدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنیکی کوئی شق شامل نہیں۔پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بل میں ایس آئی ایف سی یا کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مثبت تجاویزکوخوش آمدید کہا جائے گا اور بل منظوری سے قبل دیگرپارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی۔