ڈی آئی خان: کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی بھاری فائرنگ کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے ہوگئی ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ کردی گئی ہے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی اور دو طرفہ ہوئے کسی بھی نقصان کا معلوم ہوسکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔

واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرک میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی
  • بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ،پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار
  • کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مزید 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • سانگھڑ‘ سیلاب متاثرین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا
  • پشاور: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید
  • خیبر، پولیو ڈیوٹی کیلئے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
  • پاکستان رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں