وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں بے پناہ شکایات تھیں، وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت نہ ہو۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری کوشش ہے ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، چاروں صوبوں سے زرعی ٹیکس کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس پر میں تمام وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پرہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا خوش آئندہ ہے، جنوری 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 28.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوس ناک ہے ،ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، ماضی میں قیامِ امن کے نام پر سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمارے جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے آبی منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لئے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال پولیو کے77کیسز سامنے آئے، یہ کیسز ایک بڑا چیلنج تھا، رواں سال جنوری میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں بچوں کو قطرے پلا کر قومی ذمہ داری ادا کریں گے، ہم نے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے باہمی تعاون اورسپورٹ کے ذریعے افغانستان سے بھی پولیوکا خاتمہ ہوگا، انسداد پولیو کے لئے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف سمیت تمام اداروں کے مشکورہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، انسداد پولیو کے لئے بل گیٹس فاو¿نڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر سکیں گے۔
کیا عورت کے بغیر صرف 2 مردوں سے بچہ پیدا کیا جاسکتا ہے؟ چینی سائنسدانوں کا بڑا بریک تھرو
مزید :