آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔
سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔
اس سے قبل آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔
راولپنڈی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا.
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانیٔ پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے بطور سابق وزیرِ اعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر ان سے پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں درخواست ضمانت پر سیشل عدالت میں طلبی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیس میں ضمانت کی درخواست پر 15 اپریل کو طلبی کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے اور اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا اور اب عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں او دیگر کیسز میں ضمانت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔