بانی پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک ان کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے، انہوں نے کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں۔
راولپنڈی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا.
چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا فوج کی قیادت آپ سے رابطے میں ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے، بانی نے بطور سابق وزیرِ اعظم اور پارٹی سربراہ کے خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے خط میں آرمی چیف سے پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی، انہوں نے خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی بات کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر علی تحریک انصاف انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم
راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے بلکہ انہیں بروقت ادائیگی، کھاد، بیج اور پانی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کے مثبت اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہوئے اور ملکی گروتھ ریٹ 6.5 فیصد تک پہنچا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کسان اتحاد کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے، گندم کا ریٹ 5 ہزار روپے فی من مقرر کرے اور کسانوں کو وہ عزت اور حقوق دے جس کے وہ حقدار ہیں۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔