یومِ یکجہتیٔ کشمیر مکمل جذبے کیساتھ منایا جائیگا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر مکمل جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مظلوم کشمیری بہن، بھائیوں کوخراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر عالمی برادری تک پیغام پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مقدمے کو نواز شریف نے عالمی پلیٹ فارم پر اٹھایا تھا اور کل وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کریں گی۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم کو سوچنا ہو گا کہ دہشت گردی کے جن کو کس نے واپس بوتل سے نکالا؟
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ خط لکھ کر این آر او مانگا جا رہا ہے، منت ترلے کیے جا رہے ہیں، کشمیر کا مقدمہ سب سے بہتر نوازشریف نے لڑا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اطلاعات پنجاب کہا کہ
پڑھیں:
مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سےملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی، جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی، مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔