گورنر کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر وزیر علی کو دیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعات کی چانسلر شپ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (ترمیمی) بل 2025ء پیش کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کو ترامیم کے ساتھ ایکٹ میں تبدیلی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر وزیر علی کو دیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔
ترمیم کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کے بجائے وزیر اعلی خیبرپختونخوا بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین اور 13 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا کے پی اسمبلی پاک آسٹریا فاشو خولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور بل 2025ء پیش کیا گیا۔ ایم پی اے اکبر ایوب نے اس حوالے سے تحریک پیش کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایم سائنسز بورڈ آف گورنرز بورڈ آف گورنر
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔