Express News:
2025-02-04@14:05:33 GMT

9 مئی کے 2 مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی۔

سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، خرم شیر زمان، عالمگیر خان اور فہیم خان پیش ہوئے۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں شاہنواز جدون کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 19 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔  عدالت سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جلائو گھیرائو مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18فروری تک توسیع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے9 مئی کے جلائو گھیرائو کے تین مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18 فروری تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، ہفتہ کو سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں، ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔ جس پر عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ میں خود جے آئی ٹی میں گیا تھا، مگر اپنا موقف پیش نہ کر پایا ۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18 فروری تک توسیع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگی دفتر جلانے کے 2 مقدمات، سرکاری گواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب
  • ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،سلمان اکرم راجہ کے دلائل
  • اعظم سواتی کی 9 مئی کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • 3 ارب کی کرپشن، سابق ڈی جی ایگریکلچر سمیت 3 ملزمان کی ضمانت
  • 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فرد جرم عائد
  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور وزیر خیال کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد
  • 31 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع
  • لڑکی کے اغوا کا مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
  • جلائو گھیرائو مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18فروری تک توسیع