بھارت میں ہوئی ایک ایسی شادی؛ آدھی رسومات ہال تو آدھی پولیس اسٹیشن میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارت میں ہونے والے ایک منفرد اور دلچسپ واقعے میں جوڑے کی شادی کی تقریب شروع تو روایتی انداز میں ہوئی لیکن ایسا کچھ ہوا کہ بقیہ رسومات تھانے میں ادا کرنا پڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سورت شہر میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی ایک تقریب جاری تھی اور جیسے ہی دلہا پھولوں کا ہار دلہن کے گلے میں ڈالنے لگا، ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
یہ ہنگامہ شادی کا کھانا ختم ہوجانے کے باعث ہوا یہاں تک کہ معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ دلہا کے خاندان والوں نے کھانے ختم ہونے پر شادی ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
دلہا اور دلہن کی التجائیں بھی کسی کام نہیں آئی ۔ چار و ناچار دولہا اور دلہن نے پولیس کو فون کیا اور صورت حال بتائی۔
پولیس نے تصفیے کی کوشش میں ناکامی پر سب کو تھانے بلالیا۔ دلہا اور دلہن تیار تھے اس لیے تھانے میں ہی شادی کی بقیہ رسومات ادا کروا دیں۔
دلہا کے ناراض اہل خانہ غصے میں تھانے سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں دلہا اپنی دلہن کو لے کر گھر والوں کو منانے تھانے سے روانہ ہوگیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت؛ بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے والی لڑکی کو والد نے غصے میں بدترین سزا دے دی
BIHAR:بھارتی ریاست بہار کے علاقے سماسٹپور میں سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے پر غصے میں آکر قتل کردیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سماسٹپور میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کا سابق اہلکار ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 25 سالہ ساکشی کو 7 اپریل کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی جس سے لاک کردیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم مکیش سنگھ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ان کے دوست کو بھی مارنے کے لیے گیا تھا لیکن وہ گاؤں میں موجود نہیں تھا۔
ساکشی کے ماموں وپن کمار نے بتایا کہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 4 مارچ کو دہلی گئی تھی جس کا تعلق دوسری ذات سے تھا اور ان کا پڑوسی تھا اور دونوں ایک ساتھ کالج جاتے تھے۔
مکیش سنگھ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے لڑکی کو وفاقی دارالحکومت سے واپس سماسٹپور واپس آنے کے لیے قائل کیا تھا تاہم چند روز وہ غائب ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی والدہ نے پوچھا تو ملزم نے ان کو بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں تاہم انہیں شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کردیا۔
بعد ازاں پولیس نے تفتیش شروع کی اور ان کے گھر کے واش روم سے بدبو کی نشان دہی کی اور پھر لاش برآمد کرلی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے جب مکیش سنگھ سے سوالات کیے تو انہوں نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کرلیا۔